*اپنی چھت ،اپنا گھر سکیم کیلئے درخواستیں 4 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئیں، ،ڈی جی پھاٹاسکندر ذیشان*

وعدوں کا مان، مریم نواز کی پہچان۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت قلیل مدت میں 50 سے زائد گھر تیار اور مکین آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں،ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان کے مطابق ساڑھے 8 ہزار گھر زیر تعمیر جبکہ 13 ہزار کے قریب درخواست گزاروں کو 11 ارب سے زائد رقم اب تک قرض کی مد میں جاری کی جاچکی ہے،پہلا قرض حاصل کرنیوالی لاہور کی رہائشی صوبیہ منیر کو گھر کا فرنیچر بھی مہیا کردیا گیا، سکندر ذیشان نے مزید بتایا کہ اپنی چھت ،اپنا گھر اسکیم کیلئے درخواستیں 4 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں،گزشتہ ماہ کے آخر تک 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے پورٹل سے معلومات حاصل کیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سالانہ ایک لاکھ تک گھروں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گئی، مکمل چھان بین کے بعد ہی کامیاب درخواست گزاروں کو قرض کی رقم دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button