عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر سُتھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے لاہور کے لبرٹی چوک اور شالامار چوک سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں ماحول دوست طرزِ زندگی اور صفائی کے فروغ کے لیے آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی واکس میں سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے افسران، عملے، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ماحول کے تحفظ، شجرکاری، صفائی ستھرائی اور آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈی جی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سُتھرا پنجاب اتھارٹی کی سوشل موبلائزر ٹیمیں تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی آگاہی پروگرامز اور شجرکاری مہمات کا سال بھر انعقاد کرتی ہیں۔تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو پودے لگانے، ماحول کی حفاظت اور صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ نئی نسل کو ماحول دوست طرزِ فکر اور عملی ذمہ داریوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔شہر لاہور میں جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام کے تحت محمود بوٹی سمیت لینڈ فل سائٹس پر کچرے کو محفوظ اور ماحول دوست انداز میں ٹھکانے لگانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔مزید برآں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن،کمرشل مارکیٹس اور بازاروں میں بھی آگاہی مہمات کے ذریعے شہریوں میں صفائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنانے کا پیغام پہنچایا جا رہاہے۔آگاہی واک کے دوران شہریوں میں صاف ماحول، بہتر صحت اور پائیدار ترقی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔سُتھرا پنجاب اتھارٹی تعلیم، آگاہی، شجرکاری اور جدید ویسٹ مینجمنٹ کے مؤثر نظام کے ذریعے پنجاب میں صاف اور سرسبز ماحول قائم رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،صفائی پلان طلب،چیف آفیسرز عزاداروں کو ٹھنڈا پانی اور دیگرسہولیات یقینی بنائیں گے
2 دن ago
یونین آف جرنلسٹ ڈسکہ کے سالانہ انتخابات کی تقریبِ حلف برداری،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت
4 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہیڈ بمبانوالہ تا نندی پور 12.30 کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
5 دن ago
𝐄𝐯𝐢𝐝𝐞𝐧𝐜𝐞-𝐁𝐚𝐬𝐞𝐝 𝐔𝐫𝐛𝐚𝐧 𝐏𝐥𝐚𝐧𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐑𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐬 𝐚 𝐍𝐞𝐰 𝐌𝐢𝐥𝐞𝐬𝐭𝐨𝐧𝐞 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐭𝐡𝐞 𝐕𝐢𝐨𝐥𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐞𝐭𝐞𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐒𝐲𝐬𝐭𝐞𝐦
6 دن ago





