*سیلاب متاثرین/ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ/ کمشنر لاہور مریم خان کے فلڈ ریلیف کیمپس کے دورے*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں و سہولیات جائزہ کے حوالے سے فلڈ ریلیف کیمپس کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ نارنگ منڈی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے قصبہ منڈیالی نارنگ منڈی کے ریلیف کیمپس میں سہولیات دستیابی و فراہمی کا جائزہ لیا۔

ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ریلیف کیمپ میں مقیم افراد سے ملاقات کی راشن تقسیم کیا اور بچوں میں کھانا تقسیم کیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دن رات فیلڈ میں موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپ میں صفائی، پینے کے صاف پانی کا معیار بہترین ہے اور واٹر بارن و دیگر بیماریوں کی ادویات بھی موجود ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہاہے، وزیراعلی پنجاب کی تمام ہدایات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تمام محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ریلیف کیلئے چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button