سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے گجرات کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری حفاظتی و ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی بند لورائی اور مدینہ سیداں کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا، جبکہ گجرات شہر کو محفوظ بنانے کے لیے ڈی سی بند کو مزید مضبوط کرنے کے کام کا بھی جائزہ لیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے

اے سی کھاریاں، سرائے عالمگیر اور گجرات کو چھتیس گھنٹے سے زائد فیلڈ میں موجود رہنے پر شاباشی دی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام کے درمیان موجود رہنے سے حقیقی مسائل کا ادراک ہوتا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق دیگر اضلاع سے اضافی مشینری گجرات پہنچائی جا رہی ہے تاکہ نکاسی آب اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف آپریشن میں واسا ایجنسیاں اور پنجاب صاف پانی اتھارٹی اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے گجرات کا ہنگامی دورہ کیا اور نکاسی آب کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہنگامی بنیادوں پر 1 کلومیٹر طویل برساتی نالے کی تعمیر جاری ہے، جس کے تحت جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کھدائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق کھدائی کا کام 50 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد گجرات میں نکاسی آب آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔ عارضی نالے کی تکمیل سے پانی کے نکاس کو فوری طور پر ممکن بنایا جا سکے گا، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔






