کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت محرم،امن کمیٹیوں اور ڈویلپمنٹ پر اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر سمیت ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام کو ہدایات جاری کیں کہتمام اضلاع اپنے محرم انتظامات پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیں۔ضلعی امن کمیٹیوں کو متحرک کریں ۔ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کریں۔تمام اضلاع پری و مون سون پیٹرن کو مدنظر رکھ کر نکاسی آب انتظامات فراہم رکھیں۔

اضلاع میں کسی بھی ادارے کی جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کرکے سٹیٹس کی تفصیل مرتب کریں۔جاری ترقیاتی سکیموں پر مامور ایجنسی ہی تفصیلات دے۔ڈی سی جائزہ سٹیٹس اپ ڈیٹ کرینگے






