پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلٰی سطحی نائجیرین وفد کا پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے تحت جاری منصوبوں کا دورہ

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلی سطحی نائجیرین وفد نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے تحت جاری پروجیکٹس کا دورہ کیا۔وفد میں نائجیریا میں جاری ورلڈ بنک فنڈڈ ملٹی سیکٹورل کرائسس ریکوری پروجیکٹ کی ٹیم اور دیگر حکومتی عہدیدار شامل تھے۔میونسپل کمیٹی دفتر آمد پر اسسٹنٹ کمشنرایڈمنسٹریٹر مریدکے شوکت مسیح نے وفد کا استقبال کیا۔ جبکہ حسنین حفیظ میونسپل آفیسر مریدکے نے وفد کو پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر مریدکے کا کہنا تھا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی مریدکے کے ساتھ مل کر عوامی فلاح کے لئے بہت سے کام کئے گئے ہیں جن میں انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ عوام کو بروقت اور بہتر آگاہی اور ٹرنسپرینسی کو فر وغ دیتے ہوئے عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے گریونس ریڈریس سسٹم اورڈائنامک ویب سائٹ جیسے اہم اقدامات بھی شامل ہیں۔ جبکہ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے میونسپل آفیسر نے بتایا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت پارکنگ شیڈ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ مشینری، پارک اور روڈز کے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔ جبکہ دیگر منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں کی کامیاب تکمیل سے شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی میں بہتری آئی ہے اور پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت مہیا کی گئی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ مشینری کی بدولت اب شہر سے قریب اسی فیصد کوڑا اٹھا یا جا رہا ہے۔میونسپل آفیسر کا مزید کہنا تھا اربن روڈز کے بننے سے اب جہاں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات حاصل ہوں گی وہیں اجناس اور سامان کی بہتر نقل حمل کی وجہ سے معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔بریفنگ کے بعد وفد نے ظفر چٹھہ پارک، سالڈ ویسٹ فرانزک لیبارٹری اور مین بازار مریدکے میں نصب ٹف پیورز پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہیں ان منصوبوں کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

اس موقع پر وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہترین معلوماتی دورہ ثابت ہوا ہے اور ہمیں میونسپل سروس ڈیلوری اور متعلقہ اداروں کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں ہم کوشش کریں گے کہ بہترین پریکٹسز کو اپنے ملک میں دہرا سکیں اورمیونسپل سروس ڈیلیوری کے حوالے سے باہمی تعاون جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر وفد کے شرکا کو پاکستان کے سوینئرز بھی پیش کئے گئے۔

جواب دیں

Back to top button