نائجیریا کے اعلیٰ سطحی وفد نے لوکل گورنمنٹ کا دورہ کیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں سے ملاقات کی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے وفد کو خوش آمدید کہا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ نے لوکل گورنمنٹ سسٹم اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شکیل احمد میاں نے لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام جاری مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں میونسپل سروسز کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ 16پسماندہ دیہی تحصیلوں میں واٹر سپلائی، سیوریج کا تاریخی منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں 200دیہاتوں میں سول ورک کا آغاز ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کادائرہ کار شہری علاقوں سے دیہی علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کوڑے کی ڈمپنگ کی بجائے کوڑے کے استعمال کے حوالے سے بڑے منصوبے متعارف کروا رہی ہے۔پنجاب میں جلد 3میٹیریل ریکوری فیسیلیٹی اور 2 سائنٹیفک لینڈ فل سائٹس کے منصوبوں کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔لوکل گورنمنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے مل کر عید الاضحیٰ پر صفائی کے غیر معمولی انتطامات کیے اور عید کے تین روز 1لاکھ 88ہزار ٹن آلائشیں بروقت تلف کی گئیں۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹس کو خود کفیل بنانے کے لیے بھی مختلف سطح پر اقدامات کر رہی ہے وفد میں نائجیریا کی تین سٹیٹس کے گورنرز، کوآرڈینیٹرز، کمشنر ز،ملٹی سیکٹورل کرائسس ریکوری پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر سینئر افسران شامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایگزیکٹیو گورنر بورنو سٹیٹ نائجیر یا پروفیسر بابا گانا نے کہا کہ

پنجاب میں میونسپل سروسز کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعلق کو مزید استوار کیا جائے گاجبکہ ایگزیکٹو گورنر یوبے سٹیٹ نائجیریا مائے مالا بونی نے اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اس سے قبل وفد نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کا تفصیلی دورہ کیا ہے جہاں پنجاب کے مختلف منصوبوں کے بارے میں سود مند تجربات حاصل کیے ہیں۔ معلوماتی دورے کے اختتام پر سیکرٹری بلدیات کی جانب سے ایگزیکٹو گورنر یوبے سٹیٹ نائجیریا مائے مالا بونی کو عزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی





