پشاور(بلدیات ٹائمز)حکومت خیبرپختونخوا کے لیبر ویلفئر ڈیپارٹمنٹ نے کم سے کم ویجز ماہانہ چالیس ہزار روپے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نے لوکل کونسل بورڈ کے اعلیٰ حکام سے اس نوٹیفیکشن کو بلدیاتی اداروں کے فکس پے ملازمین کے فوری قابل عمل بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔





