کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ خواتین کرکٹ میچز انتظامات کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت 16ستمبرتا 22ستمبر 2025 لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ خواتین کرکٹ میچز انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے انٹرنیشنل میچز انتظامات کے حوالے سے پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ لی۔ ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کیمپ، فیلڈ ہسپتال، کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ سنٹرز قائم ہونگے۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ 16ستمبرتا 22ستمبر 2025 پاکستان اور جنوبی افریقہ وومین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچز لاہور قزافی اسٹیڈیم میں ہونگے، جنوبی افریقہ کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے اور پریکٹس سیشنز بھی قزافی میں ہونگے۔

کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو کرکٹ میچز انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک فلو کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دے اور شہریوں کو ٹریفک پلان بارے راہنمائی دیجائے، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار و ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز سیریز کیلئے ان سائیڈ و آوٹ سائیڈ موجود ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی سی بی کنٹرول روم کے علاوہ خصوصی کنٹرول رومز بنیں گے، تمام محکمے شیڈول اور طریقہ کار کیمطابق انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت ایل ڈبلیو ایم سی، اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز لاہور، پی سی بی افسران اور ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ تھیم پارک سوسائٹی میں اس وقت اوسطا 4تا5فٹ پانی موجود ہے نکاسی کا عمل تیز کردیا گیا ہے، تھیم پارک سوسائٹی کا ایریا 63سو کنال، آبادی 25تا30 ہزار اور مکانات کی تعداد تقریبا 3ہزار ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیم پارک میں جمع سیلابی پانی نکالنے کیلیے ڈی واٹرنگ مشینوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، تھیم پارک میں 20ڈی واٹرنگ مشینیں، 6کرینیز پوری استعداد سے فعال ہیں، مشینری کے علاوہ عارضی چینلز کھود کر بھی سیلابی پانی کی مسلسل نکاسی بھی جاری ہے۔کمشنرلاہور مریم خان نے تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا اور سوسائٹی سے سیلابی پانی نکاس کیلئے سٹریٹیجئ اور میکانزم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی لاہور بھی ہمراہ موجود تھے۔ضلعی انتظامیہ نے سیلابی پانی نکاس کے لیے کیے اقدامات بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موضع موہلنوال تھیم پارک سوسائٹی میں اوسطا18فٹ تک اونچا راوی سیلاب کا پانی موجود تھا، تھیم پارک سے اوسطا 60فیصد سیلابی پانی ڈرین آوٹ و پمپ کیا جاچکا ہے، 63سوکنال ایریا میں کھڑے سیلابی پانی نکالنے کے لیے مزید مشینری لگا دی گئی۔کمشنرلاہور مریم خان نے دریا اور ملتان روڈ کیطرف سے تھیم پارک آبادی کا دورہ کیا لوگوں سے ملاقات کی اور حوصلہ دیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ سیلابی پانی کو نشیبی علاقے سے نکالنے کیلئے 24گھنٹے کام ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ، واسا، ایم سی ایل، روڈا اور پاک افواج کی مشینری و ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ ایریا سے جلد از جلد پانی کا نکاس کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے عملی اقدامات و سہولیات کو مانیٹر کررہی ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے 11ستمبر یوم رحلت بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں آزادی کی عظیم ترین نعمت سے سرفراز کیا، انہوں نے کہا کہ قائداعظم عظیم شخصیت، بلند نگاہ اور اولوالعزمی اوصاف حمیدہ کے مالک تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ قائد کے فرمان”مسلمان مشکل میں گھبرایا نہیں کرتے“ہمارے لیے مشعل راہ ہے، پاکستانی قوم بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے راہنما اصولوں پر کاربند رہے گی۔ ہمیں قائداعظم کی شخصیت، سیرت و فرامین سے ہی پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button