ایل ڈبلیو ایم کاواہگہ ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کے مضافاتی علاقوں میں ویسٹ کلیئرنس کا عمل جاری

ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر لاہور کو ویسٹ فری بنانے کیلئے متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر آپریشن ٹیموں نےواہگہ ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کے مضافاتی علاقوں میں ویسٹ کلیئرنس کا عمل مکمل کیا۔گزشتہ پندرہ روز میں شہر کے مختلف علاقوں میں موجود 4 ہزار 476 کوڑے کی ڈھیریاں کلیئر کی گئیں جبکہ شہر کی 345 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی سکریپنگ بھی کی گئی۔روزانہ کی بنیاد پر 5000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز کی کلیئرنس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مزیدبرآں ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، LDA ایونیو، بھوبتیاں چوک اور اڈا پلاٹ پر خصوصی سکریپنگ ایکٹیویٹی جاری ہے۔

سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کا ساتھ دیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button