لاہور کے ساتھ جدید بین الاقوامی طرز کے شہر کی تعمیر،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا روڈا ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر لاہور کے ساتھ منسلک جدید اور بین الاقوامی طرز کے شہر "راوی سٹی” کی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے روڈا ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا، جہاں سی ای او روڈا عمران امین نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان کے مطابق 6 کلومیٹر طویل بند پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا اور تعمیرات کے دوران انتظامی و قانونی سمیت دیگر تمام رکاوٹوں کو فوری حل کرنے کے احکامات دیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ راوی سٹی کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ آبادکاری اور کمرشل سرگرمیوں کے آغاز کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے ٹرانسپورٹ نظام کو راوی سٹی کے ماسٹر پلان سے ہم آہنگ کیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے لیے بروقت پلاننگ اور رئیل ٹائم ڈیٹا پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق جدید شہر میں گرین انفراسٹرکچر پلاننگ کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ موسمیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

جواب دیں

Back to top button