خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم میں ہر قسم کے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے محکمہ تعلیم میں تمام قسم کے پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی عائد کردی.چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہے اس لیے اساتذہ کی ٹرانسفرز مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہو۔وزیر تعلیم نے ہدایات جاری کی کہ تمام ٹیچنگ کیڈر اساتذہ تبادلوں کے لئے وزیر تعلیم آفس اور سیکٹریٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ اور تبادلوں کیلئے سیکرٹریٹ آنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ تمام ضلعی دفاتر پر بھی لازم ہے کہ کوئی ٹرانسفر نہ کریں آج سے مکمل پابندی ہے۔ تبادلے سال میں صرف ایک بار صرف چھٹیوں میں بذریہ ای ٹرانسفر پالیسی ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور اساتذہ تمام تر توجہ صرف بچوں کی تعلیم پردیں۔

جواب دیں

Back to top button