*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی جاری*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرہ عوام کو جراثیم سے پاک اور صحت بخش صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 84 ہزار 400 لیٹر پانی فراہم کیا جا چکا ہے۔ اس ریلیف آپریشن کے ذریعے اب تک 4 لاکھ 61 ہزار 467 متاثرین تک صاف اور پینے کے قابل پانی پہنچایا گیا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق صرف گزشتہ روز ہی ایک لاکھ 96 ہزار لیٹر پانی متاثرین تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ اور صحت بخش پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب صاف پانی اتھارٹی مشترکہ طور پر ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ آبادی کو فوری سہولت میسر آ سکے۔ترجمان کے مطابق متاثرہ آبادی کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

Back to top button