*والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی مری پر اڑان*

ڈائریکٹر جنرل لاہور والڈ سٹی اتھارٹی ملیحہ رشید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ مال روڈ پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔

حکومت پنجاب کے اس منصوبے کے تحت مال روڈ مری کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے اور اس میں لوہے اور کنکریٹ کی روایتی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں لکڑی اور پتھر کے جڑاو کے ذریعے اس کا قدرتی پیش منظر قائم کیا جا رہا ہے۔ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملیحہ رشید نے کہا ہے کہ انشااللہ آئندہ سال موسم گرما سے پہلے مال روڈ جدید سیاحتی مقامات کی طرح قدرتی حسن کا مظہر ہو گا جس میں سیاحوں اور فیملیز کیلیے بھی چہل قدمی اور تفریح کا ایک منفرد تجربہ ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button