شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شاہدرہ اور راوی ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔موثر صفائی اقدامات کے تحت750 سے زائد سینٹری ورکرز صفائی ایکٹیویٹیز پر مامور ہیں جبکہ گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے 150
لوڈر رکشے کام کر رہے ہیں۔
اہم شاہراہوں، چوکوں اور چوراہوں کو ڈسٹ فری بنانے کے لیے روڈ سکریپنگ کا عمل جاری ہے۔شاہدرہ پولیس اسٹیشن، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال، شاہدرہ بازار سمیت دیگر عوامی مقامات پر صفائی ٹیمیں صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔ افسران کو خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ڈسٹ فری اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی پرعزم ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ گھر گھر آنے والے صفائی ورکرز کے حوالے کریں۔






