کمشنر لاہور نعمان یوسف نے لاہور شہر میں جاری ترقیاتی و بحالی پراجیکٹس کا دورہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے لکشمی چوک، داتا صاحب دربار، نیلاگنبد، ناصر باغ پارکنگ، انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک نسبت روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے داتا صاحب دربار کے انڈرپاس، اندرونی گنبد، کنٹرول روم و تزئین و آرائش پراجیکٹ پیشرفت کا جائزہ لیا. کمشنر لاہور نے نیلا گنبد بحالی پراجیکٹ پر ٹیپا، ایل ڈی اے اور والڈ سٹی اتھارٹی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اولڈ سٹیٹ بنک، ایف سی کالج ایونگ ہال، نیلا گنبد پارکنگ اور دربار عبدالرزاق پر بحالی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے نعمان یوسف نے داتا دربار پر حاضری دی اور دعا کی۔اس موقع پر کمشنر لاہور نعمان یوسف نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ داتا صاحب دربار انڈرپاس کی زیر تعمیر سیڑھیوں کے گرد حفاظتی چادر لگائی جائے، شہریوں کی سیفٹی کیلئے زیرتعمیر پراجیکٹس میں عام داخلہ کو سو فیصد بند ہونا چاہئیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ داتاصاحب پیڈسٹرین برج کی نگرانی کیمروں سے مرکزی کنٹرول پر بھی فیڈ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مون سون ہے زیر تعمیر پراجیکٹس و بحالی ورکنگ ایریاز میں نکاسی آب فوری ہونی چاہئے، ہر زیر تعمیر پراجیکٹس پر ورکرز کا سیفٹی ہیلمٹ اور گلوز پہنے ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں 18 انڈرگراونڈ ٹینکس جبکہ 16 سرفیس ریچارج ویلز فعال ہوچکے ہیں، نکاسی آپ ایمرجنسی کیمپس پر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موجود ہونی چاہئیں۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
2 دن ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
6 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago



