سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے فیزکا آغاز کر دیا گیاہے-پنجاب 9500ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے قرعہ اندازی کی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا-پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس،دوسرا نزت پروین اورتیسرا میاں نصیر کا نکلا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیزٹو کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو خود ٹیلی فون کیا -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ”کیہہ حال اے؟ تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی،تہاڈاناں نکل آیااے“-وزیراعلی مریم نوازشریف نے قصور کے محمد عاشق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتااے“،سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کے بارے میں بریفنگ دی – 7ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75سے 125ہارس پاور تک ٹریکٹرحاصل کرسکیں گے-ہائی پاورٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10لاکھ روپے سبسڈی دے گی-سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز ٹو کے تحت 20ہزار ٹریکٹر پر سبسڈی دی جائے گی-ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500ٹریکٹر اورمیڈیم پاور سکیم کے تحت 10ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گے-گرین ٹریکٹرز سکیم فیز ٹو کیلئے 7لاکھ 34ہزار کاشتکاروں نے اپلائی کیا -2لاکھ82ہزار فارمر قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے، 9500 فارمر قرعہ اندازی میں کامیاب قرارپائے-98فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹر اوردو فیصد کاشتکاروں نے بڑے اورجدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کیلئے اپلائی کیا- امپورٹڈ ٹریکٹر کی ڈیمانڈ آنے پر غیر ملکی ڈیلرکمپنیوں کے پنجاب میں ڈیلر اوربزنس آفس قائم کئے جائیں گے-سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرز فیز ٹو، میڈیم پاور ٹریکٹر میں 50سے 65ہارس پاور پر 5لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی-
Read Next
16 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
17 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
17 گھنٹے ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
5 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
Related Articles
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
5 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
6 دن ago



