وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا چارسدہ روڈ پر قائم محکمہ لائیو اسٹاک کے ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ اینڈ ٹریننگ سنٹر پر اچانک چھاپہ،عرصہ دراز سے پراسیسنگ پلانٹ غیر فعال رہنے پر وزیراعلٰی کا سخت نوٹس اور اظہار برہمی کیا ۔ بین الاقوامی معیار کا یہ پراسیسنگ پلانٹ اور ٹریننگ سنٹر گزشتہ 8 مہینوں سے بند پڑا ہوا تھا۔پروسیسنگ پلانٹ میں نصب کروڑوں روپے مالیت کے جدید ساماں اور آلات غیر مستعمل پڑے ہوئے تھے۔ وزیراعلی کو بعض ذرائع سے پراسیسنگ پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھیں۔ وزیر اعلٰی کی متعلقہ حکام کو 15 اکتوبر تک پراسیسنگ پلانٹ اور ٹریننگ سنٹر کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کی ہدایت۔ مقررہ وقت میں پلانٹ فعال نہ ہونے کی صورت میں تمام متعلقہ حکام کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ٹریننگ سنٹر میں ٹریننگ شروع کرنے کے لئے رجسٹریشن کا عمل فی الفور شروع کیا جائے، ٹریننگ سنٹر میں قائم ماڈل میٹ شاپ کو بھی فعال بنایا جائے۔علی امین خان گنڈاپور نے مزید کہا کہ ماڈل ٹریننگ سنٹر میں بین الاقوامی معیار کی سرٹیفکیشن شروع کرنے کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں، صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرز کے جدید میٹ پراسیسنگ پلانٹس لگانے پر کام کیا جائے۔ دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کے ماڈل پلانٹس لگانے کے لئے نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے، محکمہ ایسے سروس ڈیلیوری یونٹس کو بہتر اور پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کرے۔اس ماڈل پراسیسنگ پلانٹ کے قیام پر عوام کا پیسہ لگا ہے، جس کے ثمرات بلاتاخیر عوام تک پہنچنے چاہیئے، عوامی خدمات کے ایسے دیگر مراکز پر بھی اچانک چھاپے لگائے جائیں گے۔
Read Next
1 دن ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






