کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحبدین اور دیگر افسران نے استقبال کیا۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے شہری شکایات ازالہ و ویسٹ کلیکشن لائیو سٹریمنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحبدین نے بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے مون سون کے دوران صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی سینٹرلائزڈ و ڈی سنٹرلائزڈ ماڈل کے تحت کام کررہی ہے، 11 سو کلومیٹر کی میکانکی صفائی جبکہ 10ہزار کلومیٹر کی مینوئل صفائی ہورہی ہے۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ الرٹس کے مطابق امسال مون سون پیٹرن مختلف ہوسکتا ہے جامع پلاننگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب آپریشنز کے دوران ستھرا پنجاب ورکرز کا کردار اہم ہے۔ کمشنر لاہور نے کہ سیوریج، نالیوں اور سڑک کنارے آبی ڈرینیج کی مکمل صفائی نکاسی آب عمل کو سوفیصد کرتی ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی، تجاوزات خاتمہ، مین ہول کورز چیکنگ کیلئے انٹیگریٹڈ اے آئی انٹروینشن ماڈل تیار کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے تحصیل وائز صفائی چیلنجز کی تفصیلات اتھارٹی سے طلب کرلیں۔
Read Next
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
3 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
6 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



