سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی اور آپریشنل میکنزم کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین نے سیکرٹری لائیو اسٹاک کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر آصفہ رسول نے ادارے کی کارکردگی اور مختلف آپریشنل پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ویکسین پروڈکشن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (R&D)، سیرم پروڈکشن اور دیگر تکنیکی امور پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔مزید برآں، ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز رپورٹنگ اینڈ سرویلنس ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ نے ڈائریکٹوریٹ آف اینیمل ڈیزیز رپورٹنگ اینڈ سرویلنس کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری لائیو اسٹاک نے ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے کام کو سراہا اور متعلقہ حکام کو مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔دورے میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر بھی ہمراہ تھے۔





