میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارکباد، شہر بھر میں سعودی عرب کے پرچم اور اظہارِ یکجہتی کے بینرز آویزاں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے موقع پر سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے، سعودی عرب کا قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کی علامت ہے جسے شاندار انداز سے منایا جا رہا ہے،اس موقع پر کراچی کی مختلف اہم شاہراہوں، چورنگیوں اور چوراہوں کو سعودی پرچم، ایس ایم ڈیز اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے جبکہ شہر کی متعدد عمارتوں پر سعودی عرب کے پرچم لہرائے گئے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ یہ تمام اقدامات سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے موقع پر سعودی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں اور ہم سعودی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

Back to top button