اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے آج محکمہ معدنیات کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔محکمہ اینٹی کرپشن کی سربراہی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران تھلچی کے مقام پر جاری غیر قانونی سرگرمی کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس غیر قانونی عمل سے کروڑوں روپے کی آمدن حاصل کی جا رہی تھی جبکہ سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا تھا۔مزید برآں، تھلچی میں قائم وہ پٹرول پمپ بھی سیل کر دیا گیا جو مبینہ طور پر مشینری کو ایندھن فراہم کر رہا تھا، جبکہ پیدن میں قائم چائنیز کیمپ کو بھی سیل کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ بعض انتظامی عناصر مبینہ طور پر اس غیر قانونی سرگرمی میں شریک تھے۔اس اہم کارروائی کے دوران دیامر انتظامیہ کو بھی شامل رکھا گیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کے مطابق اس معاملے میں ملوث مزید کرداروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Read Next
3 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
4 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
4 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
5 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
5 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
6 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
1 ہفتہ ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago


