حکومت دبئی کی دعوت پر ڈی جی طاہر فاروق کی سربراہی میں ایل ڈی اے کے 5 رکنی وفد کادبئی لینڈ ڈویلپمنٹ، یو اے ای کا دورہ

دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ، حکومت دبئی کی دعوت پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی سربراہی میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 5 رکنی وفد نے دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ، یو اے ای کا دورہ کیا۔ 10 تا 12 جولائی دو روزہ دورے میں لینڈ ڈیپارٹمنٹ، دبئی حکومت اور ایمریٹس رئیل اسٹیٹ سلوشنز (ERES) کے تعاون سے جاری سافٹ ویئرز، ورکنگ، ایس او پیز اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر مروان بن غليطة( Eng. Marwan Bin Ghalita) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (ERES) خلیفہ السویدی نے ایل ڈی اے وفد کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ اشتراک کار ایک خوش آئند اقدام ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کرتے ہیں۔بریفنگ کے دوران دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام نے پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم، پراپرٹی کی خرید وفروخت پر نگرانی، اوورسیلنگ اور دھوکہ دہی کی روک تھام بارے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایل ڈی اے وفد کے حکام نے دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں ریفارمز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر DLD حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ وہ پیپر لیس سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں جس میں موبائل ایپ کے ذریعے ایک ہی پلیٹ فارم پر ڈویلپر، سیلر اور خریدار کو لین دین کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ بہترین کام کر رہا ہے اور ہم ان کے تجربات سے مستفید ہونگے۔ طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں ایل ڈی اے میں ریفارمز کر رہے ہیں۔ ڈی ایل ڈی کی اصلاحات اپنانے سے شہریوں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دبئی رئیل اسٹیٹ دنیا کی سب سے بہترین انڈسٹری ہے ہم ان سافٹ وئیر اور سلوشنز کو ایل ڈی اے میں اپنا کر شہریوں اور کاروباری افراد کو بہتر سروسز فراہم کر سکیں گے۔ دورے کے اختتام پر دونوں فریقین نے ایم اے یو کے تحت مستقبل کے لائحہ عمل کا روڈ میپ بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسرعبد الباسط قمر، ڈائریکٹر آکشن علی بن سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ باسط نصیر شامل تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے دو ماہ قبل دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے ایم او یو سائن کیا تھا۔دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ ایک سرکاری ادارہ ہے جو دبئی میں تمام رئیل اسٹیٹ لین دین کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہےاور ایک پائیدار رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دیتا ہے۔گزشتہ سال،DLD نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ کاروبار کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button