وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کے تحت گلگت بلتستان میں جدید آسان خدمت مراکز کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں آذربائیجان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سکردو کا دورہ کیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے، جبکہ مستقبل میں اس ماڈل کو آزاد جموں و کشمیر تک توسیع دینے کا بھی امکان ہے۔دورے کے دوران وفد نے متعلقہ حکام کو آذربائیجان میں کامیابی سے نافذ کیے گئے ASAN Service Model پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے آسان خدمت مرکز کے ماڈل کو گلگت بلتستان میں بھی متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ عوام کو جدید، مؤثر اور تیز رفتار عوامی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں اس ماڈل کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان خدمت مراکز کے قیام سے شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے ون ونڈو نظام کے تحت دستیاب ہوں گی، جس سے خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔ مجوزہ مراکز میں جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل سہولیات اور کیو مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور سہل خدمات فراہم کی جا سکیں۔اس منصوبے کے تحت مختلف محکموں کے آن لائن سسٹمز کو ان مراکز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جبکہ نادرا، نیشنل بینک، پاسپورٹ اور امیگریشن سمیت وفاقی اداروں کو بھی اپنے کاؤنٹرز قائم کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔ وفد اپنے دورے کے دوران مجوزہ مراکز کے قیام کے لیے کیے گئے انتظامات، دستیاب سہولیات اور تکنیکی امور کا بھی جائزہ لے گا۔بریفنگ میں کمشنر بلتستان سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
امجد حسین سے یو این ڈبلیو ایف پی کے ہیڈ سدیپ جوشی اور ڈی جی ای سی ایچ او جیورجیوس فرانٹزس کی ملاقات
13 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ امجد حسین نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ کر دیا*
13 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ کا خصوصی اقدام:گلگت بلتستان کسان کارڈ سیل قائم
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت پارلیمانی امن کمیٹی کا پہلا اجلاس
2 دن ago
گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئےاحسن اقبال کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس
Related Articles
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینٹر اینڈ کنٹری ڈائریکٹر یونیسف پاکستان پرنیل آئرن سائیڈکی ملاقات
3 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات
1 ہفتہ ago



