“گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047” کے تحت عوامی نمائش اور اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد

حکومتِ سندھ اور ادارہ ترقیات کراچی کے اشتراک سے “گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047” کے تحت عوامی نمائش اور اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اوپن ہاؤس ایونٹ میں شرکت، بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ارشد خان کے مطابق گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 شہر کے مستقبل، شہری ترقی اور پائیدار وژن کی جامع منصوبہ بندی ہے۔ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی اور بحالی کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔شہری خالق دینا ہال میں جاری عوامی نمائش اور اوپن ہاؤس ایونٹ میں شرکت کر کے اپنی تجاویز پیش کریں۔

جواب دیں

Back to top button