پنجاب کی 108 مویشی منڈیوں کے لئے 13 ارب 28 کروڑ کی بولیاں،پارکنگ فیس ختم،جانوروں کی یونیفائیڈ فیس مقرر

پنجاب میں 114 میں سے 108 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔چھ مویشی منڈیوں کو پہلی بار موصول ہونے والی غیر سنجیدہ بولیو کی وجہ سے دوبارہ نیلام کیا جائے گا۔مالی سال 2026،27 کے لئے 108 مویشی منڈیوں کے لئے13 ارب 28 کروڑ روپے بولیاں موصول ہوئیں۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مویشی منڈیوں میں پارکنگ فیس ختم کر دی گئی ہے۔بڑے جانور کی 1500 اور چھوٹے جانور کی 300 روپے یونیفائیڈ فیس مقرر کی گئی ہے۔نیلامی میں 16 فیصد پی آر اے ٹیکس شامل کیا گیا ہے۔مویشی منڈیوں کی بولیوں کی ختمی منظوری پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے حاصل کی جائے گی۔ مویشی منڈیوں میں جانوروں کی ای ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے صرف ایگزیٹ پوائنٹس پر فیس وصول ہوگی۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے 108 مویشی منڈیوں کی نیلامی کو کئی سالوں سے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔میڈیا کو بھی بے خبر رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button