میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سعید غنی سے ملاقات

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ، سعید غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کاشف شورو نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (HWSC) کو درپیش اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر محکمہ بلدیات سندھ کے ترقیاتی منصوبوں، جس میں شہری انفرااسٹرکچر، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی بہتری کے پروجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے حیدرآباد کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں میں تیزی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی، ڈاکٹر سکندر شورو بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button