محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب میں لمپی سکن ڈیزیز کے کنٹرول اور تدارک کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کی، جبکہ اسپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر حیدر علی خان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے پنجاب بھر میں لمپی سکن ڈیزیز کے کیسز کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن مہم کے ذریعے بیماری پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ جہاں کہیں بھی کیس رپورٹ ہوتا ہے، وہاں فوری طور پر "رنگ ویکسینیشن” کی جارہی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ مزید بتایا گیا کہ محکمہ کے پاس ویکسین کی کوئی کمی نہیں اور کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر محمد اشرف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک بیماری کے تدارک کے لیے جانوروں کی منڈیوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹس پر چچڑ مار اسپرے کر رہا ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کسانوں کو آگاہی فراہم کرنے میں سرگرم ہے اور فارمرز کو مسلسل ہدایت دی جا رہی ہے کہ جانوروں کو مچھر اور مکھیوں سے محفوظ رکھا جائے، کیونکہ یہی بیماری کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ ہیں۔مزید بتایا گیا کہ محکمہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی ADDRS فارمر ایپ بیماری کی بروقت رپورٹنگ میں نہایت معاون ثابت ہو رہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے کسان بیماری کی فوری اطلاع فراہم کر رہے ہیں، جس سے فیلڈ ٹیمیں تیز رفتاری سے رسپانس کر رہی ہیں۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں ویکسینیشن اور آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ہر متاثرہ علاقے میں کسانوں کو فوری ریلیف فراہم ہو۔
Read Next
4 ہفتے ago
وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے سیکریٹری لائیو اسٹاک کی زیر صدارت میٹ ایکسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس
دسمبر 8, 2025
محکمہ لائیوسٹاک میں سینئر افسران نے حکومتی احکامات کے مطابق اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال لیا
دسمبر 5, 2025
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے سات اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری،نوٹیفکیشن
نومبر 5, 2025
علی ارشد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا
نومبر 5, 2025






