ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے، ٹیپا ایم اینڈ آر ماڈل بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی، آرٹیفشل انٹیلیجنس اور سرویکل وہیکلز کا استعمال کیا جائے گا۔ایم اینڈ آر کے لیے موبائل ایپ، جیو ٹیگنگ اور ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے گا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کا ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں کی مرمت و بحالی، پیچ ورک و انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے اور ٹیپا کو مختلف زون سونپے جائیں گے، ذمہ داری اور ٹرانسپرنسی کو یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی دارالحکومت میں سڑکیں، انفراسٹرکچر، سائینج، مین ہولز کی سرویلنس و مرمت و بحالی کی جائے گی۔ایم اینڈ آر ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں گشت کریں گی، رسپانس ٹائم یقینی بنایا جائے گا۔سڑکوں کے پیچ ورک، مین ہول و انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی باقاعدگی سے کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ کام کے معیار، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے جانچا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ کی ورکنگ فائنل کرکے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ٹیپا اور ایل ڈی اے کے ڈائریکٹرز انجینئرنگ اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نے شرکت کی۔






