ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور ضلع ملیر، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی استرکاری اور مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،

ڈپٹی میئر کراچی نے افسران سے جاری منصوبوں کی رفتار اور معیار پر بریفنگ لی اور واضح کیا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کا مستقل حل نکالا جائے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ترقیاتی کاموں کے جلد از جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی قیادت شہریوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے اور کراچی کو ایک بہتر، صاف اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔






