ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل کینٹ، منڈیالہ اور اطراف کے علاقوں کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں میونسپل سروسز کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ علی الصبح دوروں کے سلسلے میں ڈی سی لاہور نے تحصیل کینٹ، منڈیالہ اور اطراف کے علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں صفائی، سیوریج، واٹر سپلائی، اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا معائنہ کیا گیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 کے تحت جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جنہیں مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ شہر میں بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے بینرز اور پوسٹرز ہٹانے کی مہم جاری ہے، جبکہ رہائشی علاقوں سے جھگیوں اور مویشیوں کا مکمل انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ واسا حکام کو مین ہول کورز، نکاسی آب، اور نالوں کی روزانہ صفائی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ بارشوں کے دوران مسائل نہ ہوں۔ غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ پلانز کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جبکہ ایم سی ایل کو تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کا عمل بلا ناغہ جاری ہے، اور ڈور ٹو ڈور مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ سڑکوں کی پیچ ورکنگ اور دیگر میونسپل سروسز میں تاخیر برداشت نہ کرنے کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے تمام محکموں کو عوامی ریلیف کی فراہمی کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button