پنجاب، سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں ہر قسم کے نجی میڈیکل سٹورز / فارمیسیز کو فوری بند کرنے کا حکم

پنجاب حکومت کی طرف سےسرکاری ہسپتالوں کی حدود میں ہر قسم کے نجی میڈیکل سٹورز / فارمیسیز کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔فی الوقت سرکاری ہسپتالوں میں تمام نجی میڈیکل سٹورز / فارمیسیز 2009 کے مراسلہ کی خلاف ورزی ہے۔اعلیٰ حکام نے اس خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا ہے۔تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کو یکم اکتوبر تک اس حوالہ سے محکمہ صحت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button