پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 35 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں ستگارہ سے گوگیرہ بزریعہ جابوکا ضلع اوکاڑہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے لئے 1کروڑ 31 لاکھ ، رائل ہوٹل سے سرور چوک ساہیوال بائی پاس کی تعمیر کے لیے 2 ارب روپے اور ضلع ساہیوال میں شیخ فاضل سے چیچہ وطنی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 4 ارب 59 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں فیصل اباد میں اکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ لیبارٹری اور چوک مرلے پرانا تھانہ اور قبولہ میں ریسکیو اسٹیشنز کے پوزیشن پیپرز کی منظوری بھی دی گئی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






