وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گلبرگ ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 1000 سے زائد ورکرز، 134 آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات رہے۔گلبرگ ٹاؤن میں موجود 15 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کردیا گیاجبکہ فیروز پور روڈ پر مکینکل واشنگ، مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے گلبرگ ٹاؤن میں170 لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔ بہترین صفائی انتظامات کے لیے فیروز پور روڈ ،مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، نور جہاں روڈ پر مکینکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جبکہ علی زیب روڈ،مین مارکیٹ،منی مارکیٹ، لبرٹی، برکت مارکیٹ میں صبح سویرے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن،جیون ہانہ پنڈ، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔کلمہ چوک فلائی اوور،مولانا شوکت علی روڈ،ماڈل ٹاؤن،پییکو روڈ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اوراتفاق ہسپتال کے اطراف میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر ںھر میں متحرک ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر کنٹینرز کلیئرنس اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کو لیکشن یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔






