لاہور کی ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی مؤثر اور فعال قیادت میں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ‘کلین لاہور’ مشن کے تحت شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے علی الصبح تحصیل شالیمار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغلپورہ چوک، فتح گڑھ اور سلامت پورہ سمیت مختلف علاقوں میں صفائی، نکاسی آب اور دیگر ضروری شہری سہولیات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم سی ایل کے چیف آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور واسا و ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی لاہور نے حکام سے فیلڈ سرگرمیوں، صفائی کے میکنزم، اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشنز پر جامع بریفنگ لی۔ انہوں نے آئندہ بارشوں کے پیش نظر واسا حکام کو فوری طور پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور شہر کے نالوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈی سی نے ہیلتھ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی لاروا پائے جانے کی صورت میں فوری طور پر وسیع پیمانے پر سپرے کو یقینی بنایا جائے، اور تمام ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق لاہور کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے گا، اور میونسپل سروسز کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشنز میں کوئی رعایت برداشت نہیں کی جائے گی، جس کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے
Read Next
10 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
12 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
1 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago






