ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلا گنبد، داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار احمد نے بریفنگ دی۔نیلا گنبد منصوبے کی بیسمنٹ تھری کے تمام پہلوؤں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔بیسمنٹ تھری کے 25 فیصد ایریا پر سلیب جلد ڈال لی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھاٹی چوک کے اطراف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو ٹائم لائن کے مطابق اہداف کا حصول یقینی بنانے،پیڈسٹرین انڈرپاس کی سلیب آئندہ دو سے تین روز میں ڈالنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا، ٹوائلٹ بلاک کی تعمیر اور واک ویز میں ترقیاتی کام مزید کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔ ریلوے اسٹیشن کے سامنے اور اطراف میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ریلوے اسٹیشن سے حاجی کیمپ کی جانب فٹ پاتھ پر کام جاری ہے۔ریلوے کی وال، ایک موریہ پل پر بیوٹیفکیشن کے کام بھی بیک وقت جاری ہیں۔ سرکلر روڈ کے اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
ایل ڈی اے کا ریکارڈ، ٹاؤن پلاننگ ون میں تین روز میں ایک ہی ایریا کے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،سیکرٹری اوقاف کے ہمراہ داتا دربار، بھاٹی چوک انڈر پاس اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ،اسرار سعید اور اقرار حسین کی بریفنگ
2 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اچھرہ بازار کو ایک نئی شکل کے ساتھ بحال کردیاگیا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ متحرک،128املاک سربمہر
2 ہفتے ago






