وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیرصدارت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا دوسرا بورڈ اجلاس ہوا۔ پی ایچ ایز کے دائرہ اختیار میں دکانوں کے سائن بورڈ کی فیس وصولی کے عمل کو محکمہ ایکسائز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی قائم شدہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کیلئے کیلئے آپریشنل گاڑیوں کی ابتدائی منظوری دی گئی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ مل کر مرحلہ وار ڈیجیٹلائزیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیسوں کی وصولی کی شرح میں بہتری، شفافیت کو یقینی بنانے اور انتظامی بوجھ میں کمی کے باعث فیصلہ کیا گیا۔ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کی آمدن بڑھنے سے حکومتی خزانے پر بوجھ میں کمی اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔محکمانہ کارکردگی، شفافیت، ریکارڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ڈیش بورڈ بنایا جائے گا۔ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے انتظامی، مالیاتی اور آپریشنل امور کو جدید آئی ٹی سسٹمز کے ذریعے ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ علاؤہ ازیں اتھارٹی اور ایجنسیوں کے اندر گریڈ15 اور اوپر کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے اختیارات ڈائریکٹر جنرل کو تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ گریڈ 07 سے گریڈ 14 کے ملازمین کے تبادلے اور تعیناتی کے اختیارات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کو تفویض جبکہ گریڈ 01 سے گریڈ 06 کے ملازمین کے تبادلے اور تعیناتی کے اختیارات ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کو تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کو انتظامی اخراجات کی ادائیگی کیلئے جمع شدہ فیس کے پول میں سے مخصوص ادائیگی ہوگی۔ پی ایچ ایز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*
3 دن ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
3 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
4 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
4 دن ago






