کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،بڑی تعداد میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر اور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن آصف چوہان،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید اولکھ نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرز جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔محکمہ ہائی وے، بلڈنگز سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں 9 ترقیاتی سکیمیں پیش کی گئیں

گوجرہ کی 1 سکیم موخر، 8 سکیموں کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔فیصل آباد کی6 اور جھنگ کی 2، سکیمیں منظور،پل ڈیانہ تا پل کپوری 6.15 کلومیٹر سڑک، 19 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور ہوئیں۔راجباہ اوا گت کنال روڈ تا کھرڑیانوالہ اور جڑانوالہ روڈ تا کھرڑیانوالہ، 42 کلومیٹر سڑک کیلئے 40 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔تحصیل تاندلیانوالہ، ستیانہ جھامرہ روڈ 9.50 کلومیٹر، 38 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کی گئی۔چک نمبر 217 ج ب تا چک نمبر 213، 6.5 کلومیٹر سڑک کیلئے 38 کروڑ 62 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس جڑانوالہ کیلئے 12 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔پنجاب سٹی پروگرام کے تحت جڑانوالہ شہر میں سڑکوں اور چوکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے 36 کروڑ روپے اورریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی توسیع کیلئے 20 کروڑ 72 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بی ایس بلاک کے فرنیچر کی خریداری کیلئے مدت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ ترقیاتی سکیموں کی منظوری شفافیت اور میرٹ پر دی جا رہی ہے،کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نےافسران کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button