وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے زیرِ صدارت پارلیمانی اجلاس وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر ثُریا بی بی اور ممبرانِ صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا

اور پارٹی اتحاد، نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی نے علی امین گنڈاپور کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا.پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد اور یکسو ہے.






