بلال یاسین کا گجرات شہر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، صوبے بھر میں نکاسی آب کے نظام اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گجرات شہر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد ، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نورالعین بھی ہمراہ تھے

،وزیر ہاؤسنگ نے جیل چوک، فوارہ چوک، لوراں چوک اور ڈی سی بند مدینہ سیداں کا معائنہ کیا،واسا گجرات کے نکاسی آب آپریشن اور نئے سیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی، بعد ازاں فوارہ چوک پر شہریوں میں راشن بیگز، آٹا اور پانی کے جیری کینز بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں، حکومت پنجاب عوام کے ساتھ کھڑی ہے، صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اضلاع سے آئی ٹیموں کی چھ روزہ انتھک محنت کو سراہا،ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 16 ارب روپے کا خصوصی پیکیج مختص کیا گیا ہے، گجرات سمیت صوبے بھر میں نکاسی آب کے نظام اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا، لوراں چوک، نالہ ہیلسی سمیت متعدد مقامات پر ڈسپوزل اسٹیشن قائم ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button