راوی روڈ،آوٹ فال روڈ اور ریٹی گن روڈ کی کشادگی، ناصر باغ اور کچہری چوک سے ملحقہ سڑک کے قریب انڈر پاس،بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس

لاہور کے ٹریفک بہاؤ میں بہتری اور تاریخی مقامات کے قریب ری ماڈلنگ کا منصوبہ۔۔۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد شہر کے رش والے مقامات کو ری ڈیزائن سمیت متعدد امور پر بریفنگ دی گئی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے داتا دربار کی توسیع اور دیگر مجوزہ اقدامات بارے آگاہ کیا،داتا دربار کے گرد غیر ضروری تجاوزات اور اڈوں کے خاتمے بارے جلد آپریشن کا آغاز ہوگا۔راوی روڈ،آوٹ فال روڈ اور ریٹی گن روڈ کو کشادہ اور خوبصورت بنانے پر کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

ناصر باغ اور کچہری چوک سے ملحقہ سڑک کے قریب انڈر پاس کی تجویز پر کام بھی کیا جارہا یے۔ وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن سے آزادی چوک تک پراجیکٹ تکمیل سے اندرون شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی، شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی ازحد ضروری ، وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی فیصلے کر رہی ہیں۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ اندرون لاہور معاشی سرگرمیوں کا گڑھ، لہر جیسے منصوبوں سے کاروباری افراد کیلئے بھی آسانیاں ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار کے اطراف سسٹین ایبل ماڈل پر ڈویلپمنٹ کی جائے گی، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button