سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد ارکان نے ملاقات کی،چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن وفاق ذکاء اشرف اور پنجاب میاں اسلم بھی شریک تھے،شوگر ملز ایسوسی ایشن عہدیداران نے انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور آئندہ کرشنگ سیزن کے آغاز بارے سفارشات سے آگاہ کیا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یکم نومبر کی بجائے نومبر کے آخر میں کرشنگ کرنے کی درخواست کی۔سیکرٹری پرائس کنٹرول نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ارکان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وفاقی حکومت کو انڈسٹری کی سفارشات بارے آگاہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ چینی کی عام مارکیٹ میں بلا تعطل سپلائی اور مقرر کردہ نرخوں بارے فروخت اولین ترجیح ہے۔وفد ارکان کا کہنا تھا کہ کرشنگ سیزن کے آغاز بارے سفارشات پر غور کیا جائے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول نے واضح کیا کہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے، ایڈیشنل سیکرٹری آپریشنز خالد بشیر، ڈپٹی سیکرٹری اور محکمہ کین کمشنر کے افسران بھی شریک تھے۔
Read Next
3 دن ago
11,794 Applications Received on E-Biz Portal for Business Licenses and NOCs: Dr. Kiran Khurshid
6 دن ago
رواں سیزن گنے کے کاشتکاروں کو229 ارب46 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں،ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
*پنجاب سے دوسرے صوبوں کو 8 لاکھ50 ہزار ٹن میٹرک گندم سپلائی کی گئی*،امجد حفیظ
2 ہفتے ago
رمضان المبارک کے دوران ماڈل ٫سہولت ان دی گو٫ سہولت اور رمضان بازاروں میں دالیں ہول سیل ریٹ پر فراہم کی جائیں گے،سلمیٰ بٹ
2 ہفتے ago
رواں ماہ پنجاب کی 770فلور ملوں نے گندم کی پسائی کا اغاز کر دیا ہے،ڈائریکٹر فوڈ امجد حفیظ
Related Articles
*رمضان المبارک کے دوران ماڈل سہولت ان دی گو اور پنجاب کے تمام سہولت بازار رمضان بازار ڈکلیئر*
2 ہفتے ago
Punjab Delegates Price Control Powers for 49 Essential Commodities to Various Departments
4 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کہ مرتکب افراد کے خلاف 10 مقدمات درج کر کے 174 کو گرفتار کر لیا گیا،ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ
دسمبر 30, 2025
پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ کے11 منصوبوں کے لئے 12.48 بلین کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید
دسمبر 26, 2025


