بسنت بہار،لاہور میں 3روز کے دوران 9لاکھ گاڑیو ں کی انٹری ایک ریکارڈ ہے-اورنج لائن،میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس اور دیگر سرکاری بسوں پر 2روز میں تقریبا 14لاکھ مسافروں نے سفر کر کے نیا ریکارڈ بنا دیاہے-وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرِ نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا،جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو روزہ رپورٹ پیش کی- ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر، ہیلتھ، پی ایچ اے، پولیس اور سکیورٹی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی -وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کااظہارکیااورکہاکہ آج بسنت میلے کا آخری روز ہے، رات کو پتنگ بازی بند کر دی جائے گی۔ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور کے شہریوں کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ آخری روز بھی پتنگ بازی کے ایس او پیز/ قواعد و ضوابط پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پر جمعہ کو 2لاکھ99ہزار، ہفتے کو 3لاکھ 5ہزار، مجموعی طورپر 2رو ز میں 6لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا- میٹر وبس پر جمعہ کو ایک لاکھ 43ہزار،ہفتے کو ایک لاکھ 35ہزار مجموعی طور پر 2لاکھ 78ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -سپیڈو فیڈر بسوں پر جمعہ کو ایک لاکھ 74ہزار،ہفتے کو ایک لاکھ 82ہزار مجموعی طور پر 3لاکھ 56ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -الیکٹروبس فیڈر روٹس پر جمعہ کو 15ہزار، ہفتے کو 15ہزار مجموعی طور پر 30ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تحت مہیا کردہ بسوں پر جمعہ کو 30ہزار ہفتہ کو30ہزار مجموعی طورپر 60 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -گرین الیکٹرو بسوں پر جمعہ کو 25ہزار،ہفتے کو 27ہزارمجموعی طورپر 52ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیاکہ لاہور میں عوام کے مفت سفر کے لئے 419 بسیں آخری دن بھی میسر ہیں۔ بسنت کے موقع پر عوام کو فری رائیڈز د ی جا رہی ہیں – اورنج لائن میٹروٹرین آج رات تک مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کررہی ہیں۔ آج بھی میٹروبس،، فیڈر بسیں، گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیا کر رہی ہیں۔ آج بھی 6ہزار Yango رکشوں پر حکومت کی طرف سے فری رائیڈ ز دی جا رہی ہیں – بسنت فیسٹیول کے آخری روزبھی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے -آخری روز بھی مقررہ سائز اور سٹینڈرڈ کے مطابق ہی پتنگ اور ڈور کا استعمال کیا جائے –
Read Next
18 گھنٹے ago
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا
3 دن ago
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی تبدیل،محمد علی کی تعیناتی،فضل الرحمٰن سیکرٹری سپورٹس تعینات
3 دن ago
حکومت پنجاب نے 9 بیوروکریٹس کو گریڈ21 اور 20 میں ترقیوں کے بعد تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،شعب اقبال سید کو گریڈ 21 مل گیا
3 دن ago
مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات، جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا*
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاجرائم کی شرح میں اضافے کانوٹس،ہنگامی اجلاس،سخت برہمی کا اظہار
4 دن ago
پنجاب تقرروتبادلے،31 اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل،علی شان ملک ڈپٹی سیکرٹری داخلہ،انور حسین فرخ کو چیف انجینئر ساؤتھ پبلک ہیلتھ کا اضافی چارج تفویض
5 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پراونشنل پروگرام“ کی اصولی منظوری دیدی*
5 دن ago



