ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ کی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے کاموں بارے بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ کی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ کی ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ملاقات میں ایم ایم عالم روڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو گلبرگ سکیم میں جاری سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔ایسوسی ایشن نمائندگان نے گلبرگ سکیم میں جاری سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے کاموں کو سراہا۔

ایم ایم عالم روڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرسید روڈ، فیشن ایونیو، حالی اور ظہور الٰہی روڈ پر ڈویلپمنٹ سے ٹریفک روانی اور خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ایم ایم عالم روڈ ایسوسی ایشن نے ایم ایم عالم روڈ پر بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام کرنے کی درخواست کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ کرنا ایک چیلنج ہے۔اجلاس میں ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ کے مجوزہ آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ ہونا ضروری ہے۔ایم ایم عالم روڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ لاہور کی سب سے اہم شاپنگ سٹریٹ ہے۔ ایل ڈی اے اور ایم ایم عالم روڈ کی بزنس کمیونٹی باہمی تعاون سے اس روڈ کی ری ماڈلنگ کرے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ایم عالم روڈ پر تمام کمرشل املاک کا فساڈ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔گلبرگ کے کمرشل کوریڈورز میں سیٹ بیک ایریاز کو کلیئر کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، انجینئرنگ اور نیسپاک کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button