وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ‘کلین لاہور مشن’ کے تحت شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل سٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور میونسپل سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس دورے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور دیگر افسران بشمول واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے فیلڈ سرگرمیوں پر ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے داتا دربار روڈ، سرکلر روڈ اور لوہاری گیٹ پر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ لوہاری گیٹ کی تاریخی بحالی اور بصری آلودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح حکم دیا کہ واسا اسکیموں کی بروقت تکمیل کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی میٹریل کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صفائی آپریشنز، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا اور سیوریج، واٹر سپلائی اور مین ہول کورز کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لنڈا بازار اور اطراف میں صفائی اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے غیر فعال ڈھانچے اور تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے داتا دربار کے اطراف صفائی یقینی بنانے اور ماڈل کارٹس کو منظم کرنے کی بھی ہدایت کی، نیز مرکزی سڑکوں اور پارکوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے لوہاری گیٹ کی تاریخی حیثیت اجاگر کرنے اور غیر قانونی لٹکتی تاریں اور بینرز ہٹانے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ سڑکوں پر پھیلی ہوئی ریڑھیاں فوری ہٹا کر ٹریفک کے لیے راستے کھولے جائیں۔ انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہدایات کا انتظار نہ کریں بلکہ پیچ ورک کے لیے ٹیمیں متحرک کریں اور تمام پیچ ورک مکمل کریں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ سموگ سے بچاؤ کے لیے سڑکوں سے ملبہ ہٹانا اور ٹریفک مسائل کا حل ناگزیر ہے۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






