ڈپٹی کمشنر لاہو سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے اختتام پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف ایکزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب، اسسٹنٹ کمشنرز اور عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایکزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے مہم کی کامیابی پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مہم کی کامیابی کیلئے فیلڈ ٹیمیں متحرک تھیں اور مانیٹرنگ کا عمل موثر رہا۔ مہم کے سات دنوں میں مقررہ ہدف بائیس لاکھ تیس ہزار (22,30,000) کے مقابلے میں بائیس لاکھ ستتر ہزار (22,77,000) سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، اس کے علاوہ کیچ اپ دنوں میں بھی ایک لاکھ چھبیس ہزار (1,26,000) سے زائد رہ جانے والے بچوں کو کور کیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر پولیو مہم قابل ستائش رہی اور ‘ناٹ اٹینڈڈ’ بچوں کی کوریج میں نمایاں بہتری آئی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پولیو ٹیموں اور اسسٹنٹ کمشنرز کی محنت کو سراہا اور کہا کہ یہ مہم لاہور کی کامیاب ترین انسداد پولیو مہم قرار پائی ہے اور مہم کے بینچ مارک کو حقیقی معنوں میں حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام ڈی ڈی ایچ اوز کی جانب سے فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مہم کی کامیابی کا یہ تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا اور پولیو کے مکمل خاتمے تک محنت اور لگن جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
7 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
2 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
3 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
4 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago


