میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی طور پر دوستانہ ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بات انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں شہری نقل و حرکت کے لیے پائیدار اور ماحول دوست اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر مشیر مالیات کے ایم سی گلزار ابڑو، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ دانیال علیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مشیر مہر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے،اجلاس کے دوران میئر کراچی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے اہم مقامات پر الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عمل فوری طور پر شروع کریں تاکہ کاربن کے اخراج میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی ترغیب دی جا سکے،پہلے مرحلے میں شارع فیصل، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ اور اسٹیڈیم روڈ سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر ای وی چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد شہریوں کو روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے بجائے صاف، آسان اور ماحول دوست ذرائع نقل و حمل اپنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اپنی زمین اور وسائل استعمال کرتے ہوئے ان چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کو یقینی بنائے گی تاکہ منصوبے پر کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو،یہ قدم کراچی کو ایک سبز، جدید اور پائیدار شہر بنانے کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔
Read Next
2 دن ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
*میئر کراچی کامون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم*
3 دن ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
4 دن ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
5 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
5 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
6 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
7 دن ago


