پنجاب حکومت نے17 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے،فرید احمد ڈی جی پی آر تعینات

پنجاب حکومت نے17 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل (انسپکشن )پبلک پراسیکیوشن فرید احمد کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب تعینات (ڈی جی پی آر) پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے سیکرٹری اطلاعات ثقافت طاہر رضاہمدانی سے ڈی جی پی آر پنجاب کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا یے ،ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد سلیم ساگر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (انسپکشن )پبلک پراسکیوشن ، سیکرٹری پنجاب ایگریکلچر کمشن افضال احمد قمر کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، تقرری کے منتظر محمد فیصل عطاء کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکریڈیشن محکمہ قانون و پارلیمانی امور تعینات ، تقرری کے منتظر جہانگیر احمد وڑائچ ،ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی خرم بشیر، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ عامر شاہین رانجھا کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی پی ایچ اے )کے سپرد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جواد حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز حیدر عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) منڈی بہائوالدین تعینات ،حافظ محمد عمران کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز تعینات ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) میانوالی سلمان احمد کو ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سیاحت ، آرکیالوجی اینڈ میوزیمز مدثر عارف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) میانوالی تعینات ، تقرری کے منتظر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات ، تقرری کے منتظر علی عاطف کی خدمات ڈی جی پی ایچ اے بہاولپور کے سپرد ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد عظیم شوکت کو ڈیپوٹیشن پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا مری تعینات جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ڈسپوزل پر موجود مس آبگینے خان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button