وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ضلع خیبر کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ضلع خیبر کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں سینیٹر پیر نورالحق قادری، سینیٹر مرزا آفریدی، ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی اے عبدالغنی آفریدی ایم پی اے عدنان قادری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وفد نے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو منصبِ وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں قبائلی اضلاع کی ترقی، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے 25 اکتوبر بروز ہفتہ منعقد ہونے والے "خیبر امن جرگے” کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

جواب دیں

Back to top button