وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شیرقلعہ میں ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ جلد غذر کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہدایات دوں گا۔ ہماری حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو ٹارگٹ کرکے ٹائم لائنز کا تعین کیا اور ان منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کو یقینی بنارہے ہیں۔ پاور کے اے ڈی پی منصوبوں کے علاوہ پی ایس ڈی پی منصوبوں پر بھی کام شروع ہورہا ہے جس سے گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ 100 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کو جلد عملی جامہ پہنایا جارہاہے۔ مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں کے پی سی فورز وفاقی حکومت کے پاس منظوری کے منتظر ہیں۔ ہم نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ ان پی سی فورزکی منظوری دی جائے تاکہ تعمیر ہونے والے منصوبوں سے عوام مستفید ہوسکے۔ صحت، بجلی اور تعلیم کے جو منصوبے مکمل ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر فعال بنانے کیلئے ایس پی ایس کے تحت ضروری سٹاف کی بھرتیوں کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد غذر کا تفصیلی دورہ کروں گا۔ شیرقلعہ سے پاور ہاؤس تک روڈ کا منصوبہ آئندہ سال کے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔شیرقلعہ 10 بیڈ ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے ضروری سٹاف کی بھرتیاں ایس پی ایس کے تحت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شیرقلعہ ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور محکمہ برقیات کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Read Next
19 گھنٹے ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
19 گھنٹے ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
2 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
4 دن ago





